عمیر ملک

تعارف

ہم روزانہ ایسا بہت کچھ دیکھتے ہیں یا سنتے ہیں جس کے پیچھے چھپی اصل سائینس یا حقیقت ہمیں معلوم نہیں ہوتی۔ جیسا کہ:
آسمان کا رنگ نیلا کیوں ہے؟
چاند، سورج ، زمین اور باقی تمام سیارے گول کیوں ہیں؟ تکون کیوں نہیں؟
کیا بوتل میں بند پانی کبھی ایکسپائر ہو سکتا ہے؟
کمپیوٹر کے کی بورڈ پہ اے۔بی۔سی ترتیب سے کیوں نہیں ہے؟

یا پھر کبھی کبھی ایسے سوال ذہن میں آتے ہیں جو آپ اور میں سوچتے تو ہیں، لیکن پوچھتے نہیں۔
کیا انسان واقعی بندر کی ارتقائی شکل ہے؟
کیا واقعی زمین کو وجود میں آئے اربوں کھربوں سال گزر چکے ہیں؟
کیا واقعی انسان چاند پر قدم رکھ چکا ہے؟
کیا مریخ انسانیت کا اگلا پڑاؤ ہوگا؟
کیا ہم ساری زندگی میں محض 10 فیصد دماغ استعمال کرتے ہیں؟

اور بعض اوقات ہم لوگوں سے ایسی باتیں سنتے ہیں جن کا نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ پیر، لیکن ہم تب بھی ان پہ یقین کرتے چلے آتے ہیں، کیوں؟
برین مصالحہ ایک ایسا بلاگ ہے جہاں اسی طرح کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی سوال یا اس کا جواب موجود ہے، تو رابطہ کیجئے اور برین مصالحہ میں اپنے حصے کا تڑکا لگائیے!۔

رابطے کیلئے برین مصالحہ کا فیس بک صفحہ یا ٹویٹر استعمال کریں۔